کراچی میں بارش کے پیش نظرانتظامیہ کوالرٹ رہنے کا حکم،وزیراعلی سندھ
کراچی(بولونیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر میں متوقع بارش کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
وزیراعلیٰ نے شہر کے تمام بلدیاتی اداروں، ڈی ایم سیز اور واٹر بورڈ کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں موجود رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔ انہوں نے ٹریفک پولیس کو بھی ہدایت دی کہ بارش کے دوران شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون اور ہم آہنگی برقرار رکھے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں سے کہا کہ وہ بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دور رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔


