متحدہ عرب امارات میں کھلے مقامات پر نمازِ عید پر پابندی، صرف مساجد میں ادا کی جائے گی

متحدہ عرب امارات(بولونیوز)عید الفطر کی نماز صرف مساجد کے اندر ادا کی جائے گی اور کھلے میدانوں میں نمازِ عید کی اجازت نہیں ہو گی۔

اماراتی حکام کے مطابق یہ فیصلہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکام نے کہا کہ ملک کی تمام مساجد میں نماز کے لیے مکمل انتظامات کر دیے گئے ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔

دوسری جانب عید الفطر کے چاند کے مشاہدے کے لیے امارات اور سعودی عرب میں اجلاس آج منعقد ہوں گے تاکہ عید کی تاریخ کا اعلان کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *