جےیوآئی (ف)رہنما مولانا اسجد محمود کےاسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، دو رضاکار جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان(بولونیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا اسجد محمود کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو رضاکار جاں بحق جبکہ ایک رضاکار زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ وانڈہ یارک کے قریب پیش آیا، جہاں اسکواڈ میں شامل گاڑی پھسلن کے باعث سی پیک موٹروے سے نیچے جا گری۔ حادثے میں دو رضاکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت گاڑی مولانا اسجد محمود کے اسکواڈ کا حصہ تھی، تاہم وہ خود حادثے میں محفوظ رہے۔ واضح رہے کہ مولانا اسجد محمود، مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس نے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ حادثے کی وجوہات کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


