خواتین کو بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، پولیس کارروائی
کراچی(بولونیوز)پولیس نےخواتین کوغیرقانونی طورپر بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں کئی خواتین کو محفوظ طریقے سے ریسکیو کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار شدگان غیر قانونی نیٹ ورک کے ذریعے خواتین کو اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جن کے قبضے سے جعلی دستاویزات اور دیگر سازوسامان بھی برآمد ہوا۔
حکام نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور متاثرہ خواتین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر کے ان کی بحالی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہ اقدام شہر میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔


