امریکی و اسرائیلی سفیروں کو نکالنے والے ممالک آبنائے ہرمز استعمال کرسکیں گے

تہران(بولونیوز)پاسدارانِ انقلاب نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ممالک جنہوں نے امریکی اور اسرائیلی سفیروں کو نکالا ہے، انہیں آج سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی مکمل آزادی حاصل ہوگی۔

ترجمان پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا کہ ایران کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی باتیں بےمعنی ہیں اور جنگ کے خاتمے یا سلامتی کے فیصلے کا اختیار ایران کے پاس ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں سلامتی یا تو سب کے لیے ہوگی یا کسی کے لیے نہیں، اور اگر ایران پر حملے جاری رہے تو خطے سے ایک لیٹر تیل بھی برآمد نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ادھر امریکی صدر نے ری پبلکن کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ضرورت پڑنے پر امریکی نیوی آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کی حفاظت کرے گی۔ اس سے قبل بھی انہوں نے بیان دیا تھا کہ ضرورت پڑنے پر تیل بردار جہازوں کے ساتھ امریکی بحری جہاز تعینات کیے جائیں گے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی صدر کے بیانات کے بعد واضح چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمت ہے تو امریکی بحری جہاز آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی حفاظت کے لیے بھیجیں اور دیکھیں کہ ایران اس پر کیا ردعمل دیتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *