نیٹو چیف، ایران یورپ کے لیے بھی خطرہ بننے کے قریب، ترکیہ پر حملہ ناکام

برسلز(بولونیوز) نیٹو کے سربراہ مارک روٹے نے کہا ہے کہ ترکی میں حالیہ میزائل حملہ سنگین تھا، تاہم آرٹیکل 5 کا اطلاق یہاں نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ پر حملے کو ناکام بنانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیٹو چوکس تھا۔

نیٹو چیف نے خبردار کیا کہ ایران یورپ کے لیے بھی خطرہ بننے کے قریب آ گیا ہے اور ایران کی جوہری اور میزائل صلاحیتوں کے خاتمے کے لیے وہ صدر ٹرمپ کی حمایت کرتے ہیں۔

مارک روٹے نے کہا کہ ابھی یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ ایران کی صورتحال کیسے ختم ہوگی، لیکن یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ ایران آئندہ کے لیے خطرہ نہ بنے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی موجودہ صورتحال کے باوجود نیٹو اتحادی یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے اور امریکا کو معلوم ہے کہ وہ کیا کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *