ایران جنگ کے بعد برطانیہ میں گیس کی قیمتیں دگنی، گھریلو بلوں میں اضافہ متوقع
لندن(بولونیوز)ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد برطانیہ کی گیس مارکیٹ میں قیمتیں دگنی ہو گئی ہیں، جس کے باعث گھریلو توانائی کے بل میں تقریباً 10 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
ماہرین کے مطابق جولائی سے ایک عام گھرانے کا مشترکہ گیس اور بجلی کا سالانہ بل 1,800 پاؤنڈ تک پہنچ سکتا ہے، یعنی ہر گھر پر 160 پاؤنڈ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
اطلاعات کے مطابق ایران نے خلیج ہرمز کے ذریعے تیل اور گیس کی ترسیل روک دی ہے، جبکہ گزشتہ چار ماہ کے دوران گروسری کی قیمتوں میں 4.3 فیصد اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں بھی بلند ترین سطح پر ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مہنگائی کا بحران صارفین کی جیب پر شدید اثر ڈالے گا اور حکومت پر فوری اقدامات کا دباؤ بڑھائے گا۔


