آپریشن غضب للحق؛ طورخم کے نزدیک پاک فوج کی کارروائی، افغان طالبان کا اہم سرغنہ ہلاک

چمن سیکٹر(بولونیوز) پاک فوج کی کامیاب کارروائی کے دوران طورخم کے قریب افغان طالبان کے ایک اہم سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا، جبکہ تین دہشتگرد زخمی حالت میں زندہ گرفتار کر لیے گئے۔

فوج کے مطابق کارروائی دوران دشمن کے ٹھکانوں پر درست نشانہ بازی اور منصوبہ بند حکمت عملی کے نتیجے میں افغان طالبان کے متعدد حملے ناکام بنائے گئے اور علاقے میں امن و امان قائم رکھنے میں مدد ملی۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مسلسل جاری رہے گا تاکہ سرحدی علاقوں کو محفوظ بنایا جا سکے اور دہشتگرد عناصر کی نقل و حرکت محدود کی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *