جعلی کرنسی کے کاروبار کے خلاف ایف آئی اے کی بڑی کارروائی
کوئٹہ(بولونیوز) ایف آئی اے اے سی سی نے جعلی کرنسی کے کاروبار کے خلاف کامیاب کارروائی کی ہے۔ ٹریپ ریڈ کے دوران ملزم محمد اویس خان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 لاکھ 37 ہزار روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی، جس کے ذریعے قومی معیشت کو نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ایف آئی اے بلوچستان نے بتایا ہے کہ مالیاتی جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور جعلی کرنسی میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔


