سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: معطل سرکاری ملازم پوری تنخواہ اور مراعات کا حقدار

اسلام آباد(بولونیوز)Supreme Court of Pakistan نے معطل سرکاری ملازمین کے حقوق کے حوالے سے اہم فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق معطلی کی مدت کے دوران سرکاری ملازم پوری تنخواہ اور تمام مراعات کا حقدار ہوگا۔

عدالت نے Federal Board of Revenue کی اپیل خارج کرتے ہوئے Federal Service Tribunal کا فیصلہ برقرار رکھا۔ عدالت نے قرار دیا کہ معطلی ملازمت سے برطرفی، خاتمہ، یا علیحدگی نہیں ہے، اس لیے ملازمت کا معاہدہ برقرار رہتا ہے اور ملازم کو حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

فیصلے میں عدالت نے کہا کہ جب تک ملازمت کا معاہدہ جاری ہے، تنخواہ اور فوائد بھی برقرار رہنے چاہئیں، اور قانونی اجازت کے بغیر تنخواہ روکنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے اس اصول کی بنیاد بنیادی اصولوں، آئینی قواعد اور اسلامی تعلیمات پر رکھی ہے کہ حقِ محنت بروقت اور مکمل ادا ہونا چاہیے۔

یہ فیصلہ سرکاری ملازمین کے تحفظِ حقوق کے نقطہ نظر سے اہم قرار دیا جا رہا ہے اور ملازمت میں معطلی کے دوران مالی محرومی کو روکنے کے لیے بھی سنگِ میل ثابت ہوگا۔ court

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *