عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں تاریخ کی تیسری بڑی کمی، سونا و چاندی کی قیمتیں مستحکم ہوئیں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں آج تاریخ کی تیسری سب سے بڑی کمی دیکھی گئی، جس کے اثرات پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 21,400 روپے کی کمی کے بعد 507,762 روپے پر آ گیا۔ اسی طرح دس گرام سونا 18,347 روپے کی کمی کے بعد 435,324 روپے ہو گیا۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی اور فی تولہ چاندی کی قیمت 1,430 روپے کم ہو کر 7,825 روپے پر آ گئی۔

عالمی منڈی میں آج فی اونس سونا 214 ڈالر سستا ہو کر 4,850 ڈالر پر آ گیا، جس کے بعد ایک بار پھر عالمی سطح پر سونا 5 ہزار ڈالر سے نیچے آ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی معاشی حالات اور سرمایہ کاری کے رحجانات کی وجہ سے ہوئی ہے، جبکہ مقامی سطح پر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ بھی اس کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *