صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کے لیے 24 گھنٹے گیس بندش کا اعلان
کراچی(بولونیوز) سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کے لیے 24 گھنٹے کی گیس بندش کی جائے گی۔
کمپنی کے مطابق بندش اتوار صبح 8 بجے سے شروع ہوگی اور آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہے گی۔
سوئی سدرن نے واضح کیا کہ یہ بندش صرف صنعتی صارفین اور سی این جی اسٹیشنز پر لاگو ہوگی اور عام گھریلو صارفین کو فی الحال گیس کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔
صنعتی اور سی این جی اسٹیشن مالکان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متبادل انتظامات کریں اور گیس کی بندش کے دوران ممکنہ مشکلات سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔


