ایران کی امریکا کو سخت وارننگ، امریکی اڈے میزائلوں کی رینج میں ہونے کا دعویٰ
تہران(بولونیوز)ایران نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے ایرانی میزائلوں کی رینج میں ہیں اور کسی بھی حملے کی صورت میں فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
ایرانی فوجی ترجمان نے بیان میں کہا کہ خطے میں قائم امریکی فوجی اڈے اور طیارہ بردار جہاز ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران جنگ کا آغاز نہیں کرے گا، تاہم اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے ہر حد تک جائے گا۔
فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔


