ایف ٹی سی پل کے قریب تیز رفتار کار فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، ایک شخص زخمی

کراچی(بولونیوز)شہرقائد کی مصروف ترین شاہراہ ایف ٹی سی پل کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کے بعد علاقے میں کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی متاثر رہی تاہم بعد ازاں صورتحال معمول پر آ گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *