فرانسیسی صدر میکرون اور اہلیہ سے متعلق کتاب میں تہلکہ خیز انکشافات

پیرس(بولونیوز)ایمانوئل میکرون سے متعلق ایک نئی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی اہلیہ بریجیٹ میکرون نے مبینہ طور پر ایک طیارے میں انہیں تھپڑ مارا تھا، جس کی وجہ صدر کے مبینہ ذاتی نوعیت کے پیغامات بتائے گئے ہیں۔

فرانسیسی صحافی فلورین تاردیف کی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خاتون اول نے صدر میکرون کے موبائل فون پر کچھ پیغامات دیکھے تھے، جس کے بعد دونوں کے درمیان طیارے میں شدید بحث ہوئی۔

کتاب کے مطابق صدر میکرون نے مبینہ طور پر ایرانی اداکارہ گل شیفتے فرہانی کو غیر مناسب نوعیت کے پیغامات بھیجے تھے، جن میں ان کی تعریف بھی شامل تھی۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر میکرون اور ایرانی اداکارہ کے درمیان کئی ماہ تک رابطہ رہا، جبکہ ایک پیغام میں انہیں “بہت خوبصورت” بھی کہا گیا تھا۔

کتاب کے مطابق بریجیٹ میکرون کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں اس صورتحال سے زیادہ دکھ اس بات کا تھا کہ وہ خود کو تعلقات میں نظر انداز ہوتا محسوس کر رہی تھیں۔

یہ تمام دعوے تاحال آزادانہ طور پر تصدیق شدہ نہیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *