شاہراہ بھٹو رواں ماہ مکمل طور پر کھول دی جائے گی، شرجیل میمن

کراچی(بولونیوز)شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت رواں ماہ کے دوران شاہراہ بھٹو کو مکمل طور پر عوام کے لیے کھولنے جا رہی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے بتایا کہ شاہراہ بھٹو موٹر وے ایم-نائن کو براہِ راست منسلک کرے گی، جس سے شہر میں ٹریفک کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی اور شہریوں کو بڑی سہولت حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ سے قیوم آباد تک ایک نئی سڑک بھی تعمیر کی جا رہی ہے جبکہ شہر میں برجز، انڈر پاسز اور دیگر سڑکوں کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔

شرجیل میمن کے مطابق سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ کراچی کے تمام میگا پروجیکٹس کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *