برطانوی وزیرِ صحت ویس اسٹریٹنگ مستعفی، کیئر اسٹارمر کی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار
لندن(بولونیوز)ویس اسٹریٹنگ نے برطانیہ کے وزیرِ صحت کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔لندن سے موصولہ خبر ایجنسی کے مطابق ویس اسٹریٹنگ نے کیئر اسٹارمر کی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اب وزیرِ اعظم کی قیادت پر اعتماد نہیں رہا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ کیئر اسٹارمر لیبر پارٹی کو آئندہ عام انتخابات تک کامیابی سے نہیں لے جا سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومت کا حصہ رہنا “بے ایمانی اور بے عزتی” کے مترادف ہوگا۔خبر ایجنسی کے مطابق ویس اسٹریٹنگ اس گروپ کی قیادت بھی کر رہے تھے جو کیئر اسٹارمر کی لیڈر شپ کو چیلنج کرنے کے لیے سرگرم تھا، جس کے بعد برطانوی سیاست میں نئی ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔


