مولانا فضل الرحمان کو سیاسی اور بین الاقوامی کردار پر اعزازی ڈاکٹریٹ

کراچی(بولونیوز)جمعیت علمأ اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سیاسی یکجہتی اور اسلامی ممالک سے تعلقات میں مثبت کردار کے اعتراف میں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی گئی۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمیشہ مسائل کے حل نکالنے میں فعال کردار ادا کرتے ہیں اور مشکل حالات میں تمام جماعتیں ان کے دروازے پر جاتی ہیں۔ گورنر نے مزید کہا کہ آج سے مولانا ڈاکٹر مولانا فضل الرحمان کے لقب کے حامل ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں اسلام کی بات کے حوالے سے مولانا کا کردار سب کے سامنے ہے اور دنیا کی طاقتیں ہمارے دینی طبقے کو خوف اور احترام کی علامت سمجھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دینی طبقہ اصولوں پر قائم ہے اور پاکستان معاشی بحران سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ 10 مئی کو پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر خطے میں طاقت کے توازن کو برابر کیا، جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں خوارج دہشت گردی کے واقعات کے پس منظر میں افغانستان سے تعلقات بھی سامنے آتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *