بحریہ ٹاؤن کراچی کی غیرقانونی زمین الاٹمنٹ، عدالت نے کمانڈر ذوالفقار کی درخواست نمٹا دی

کراچی(بولونیوز)عدالت نے ساؤتھ لینڈ کے جنرل مینجر کمانڈر ذوالفقار کی جانب سے دائر درخواست کو نمٹا دیا، جس میں انہوں نے نیب کی انکوائری کے خلاف تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

نیب پراسیکیوٹر منظور علی شاہ نے عدالت کو بتایا کہ یہ ایک انکوائری ہے، تفتیش نہیں، اور خدشات بےبنیاد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ الاٹمنٹ کی دستاویزات کے لیے نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں اور درخواست گزار کو انکوائری کے دوران تعاون کرنا چاہیے۔

شوکت حیات ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انکوائری مسلسل تین ماہ سے جاری ہے اور کمانڈر ذوالفقار جب بلائے گئے تو پیش ہوئے۔

جسٹس یوسف علی سعید نے کہا کہ “آپ ضمانت پر ہیں، پھر خدشہ کیوں؟ انکوائری ہونے دیں اور افسران سے تعاون کریں۔”

نیب کے مطابق، بحریہ ٹاؤن کراچی کے قریب تقریباً ایک ہزار ایکڑ زمین غیرقانونی طور پر الاٹ کی گئی ہے، جس پر ملک ریاض اور دیگر افراد نے بحریہ ٹو ساؤتھ کے نام سے بکنگ کی۔

نیب نے مزید بتایا کہ غیرقانونی الاٹمنٹ میں ملک ریاض، علی ریاض، زین ملک اور بعض حکومتی افسران ملوث ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *