ہیکرز نے تین بھارتی نیوز چینلز ہیک کر کے صدر کی تقریر کے دوران پاکستانی قومی ترانہ نشر کر دیا
نئی دہلی(بولونیوز) نامعلوم ہیکرز نے بھارت کے تین معروف نیوز چینلز TV9 Telugu، Freedom TV Kannada اور اے بی پی نیوز کو ہیک کر کے ان کے نشریاتی نظام تک رسائی حاصل کر لی۔
رپورٹس کے مطابق ہیکرز نے بھارتی صدر کی تقریر کے دوران TV9 Telugu پر پاکستانی قومی ترانہ نشر کیا، جبکہ اس دوران ایک پیغام بھی چلایا گیا جس میں ہیکرز کی جانب سے تنبیہ کی گئی کہ پاکستان سے چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے۔
واقعے کے بعد مذکورہ چینلز کی نشریات متاثر ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق TV9 Telugu کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تقریباً ایک کروڑ 40 لاکھ فالوورز ہیں، جبکہ Freedom TV Kannada کے 10 لاکھ سے زائد فالوورز بتائے جاتے ہیں۔
بھارتی حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ چینلز کے سکیورٹی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔


