شادی سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی تجویز
اسلام آباد(بولونیوز) شادی سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی تجویز، حکومت کا اہم فیصلہ زیر غوراسلام آباد میں وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت شادی سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کو لازمی قرار دینے پر غور کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں شادی سے پہلے لڑکی نہیں بلکہ لڑکے کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی ہونا چاہیے تاکہ اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
وزیرِ صحت کے مطابق اس اقدام کا مقصد صحت مند معاشرے کی تشکیل اور آئندہ نسلوں کو موروثی بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ حکومت اس حوالے سے حتمی پالیسی پر کام کر رہی ہے۔


