غیر قانونی ہائی رائز بلڈنگ کیس، تعمیر جاری رکھنے کی اجازت مگر قانون شکنی پر مسماری کا انتباہ
کراچی(بولونیوز)کراچی میں ہائی رائز بلڈنگ کیس کی سماعت کے دوران وفاقی آئینی عدالت میں اہم ریمارکس دیے گئے۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے دورانِ سماعت کہا کہ اگر بلڈنگ کی تعمیر جاری ہے تو اسے فی الحال جاری رہنے دیا جائے، تاہم اگر یہ عمارت غیر قانونی ثابت ہوئی تو اسے “نسلہ ٹاور” کی طرز پر مسمار بھی کیا جا سکتا ہے۔
عدالت نے گلشنِ فیصل کوآپریٹو سوسائٹی میں کمرشل زمین کو رہائشی پلاٹ میں تبدیل کرنے اور اس پر ہائی رائز بلڈنگ کی تعمیر روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ریمارکس میں عدالت نے واضح کیا کہ قانون سے تجاوز برداشت نہیں کیا جائے گا اور حتمی فیصلہ میرٹ اور قانون کے مطابق ہوگا۔


