ایم کیو ایم پاکستان میں قیادت کا تنازع شدت اختیار کر گیا، مصطفیٰ کمال کا چیئرمین شپ کے لیے الیکشن لڑنے کا اعلان

کراچی(بولونیوز)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی اندرونی سیاست اور تنظیمی ڈھانچے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اس وقت پارٹی کے “قانونی اور غیر قانونی” چیئرمین ہیں کیونکہ ان کی مدتِ عہدہ ختم ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خالد مقبول صدیقی بانی متحدہ نہیں ہیں، جس پر پارٹی میں مختلف آراء اور بحث جاری ہے۔مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ پارٹی چیئرمین شپ کے لیے ہونے والے انتخابات میں خود بھی حصہ لیں گے، جس سے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کے حوالے سے اندرونی سیاسی صورتحال مزید اہم ہو گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *