گوادر کے مغربی ساحل پر خام تیل کا بڑا پھیلاؤ، ماہی گیری اور سمندری حیات کو خطرہ
گوادر(بولونیوز) Gwadar کےمغربی ساحل پرتقریباً 20 کلومیٹرکے ساحلی علاقے میں خام تیل پھیلنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ساحل پر بڑی مقدار میں خام تیل جمع ہونے کے باعث سمندری حیات کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں جبکہ مقامی ماہی گیری کی سرگرمیاں بھی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محکمہ ماحولیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق آلودگی کا یہ معاملہ ممکنہ طور پر خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، خصوصاً Strait of Hormuz کی صورتحال سے منسلک ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ممکن ہے مغربی سمت سے چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث خام تیل مکران کے ساحلی علاقے تک پہنچا ہو۔
حکام نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں جبکہ ساحلی علاقے کی صفائی اور ماحولیاتی نقصان کے تخمینے پر کام جاری ہے۔


