پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 2 سے 5 جون تک گردوغبار، آندھی اور بارش کا الرٹ جاری

لاہور(بولونیوز)محکمہ موسمیات کی جانب سے پنجاب کے بیشتر اضلاع کے لیے 2 سے 5 جون کے دوران گردوغبار، تیز ہواؤں، آندھی اور بارش کے امکانات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

الرٹ کے مطابق راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیر آباد میں گردوغبار کے ساتھ آندھی اور بارش متوقع ہے۔

اسی طرح لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب اور چنیوٹ بھی متاثرہ اضلاع میں شامل ہیں، جہاں موسمی صورتحال میں اچانک تبدیلی آ سکتی ہے۔

فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں بھی آندھی، گردوغبار اور بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

مزید برآں ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں بھی تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے، جس کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو سکتے ہیں۔

انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کمزور تعمیرات، درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں جبکہ کسانوں کو فصلوں کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *