ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، گھریلو سلینڈر مزید مہنگا

لاہور(بولونیوز)اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد گھریلو صارفین کے لیے سلینڈر مزید مہنگا ہو گیا ہے۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 308 روپے 76 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 58 روپے 51 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3643 روپے 41 پیسے ہو گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جون کے مہینے سے ہوگا، جس سے گھریلو صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *