کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے یا سندھ کی تقسیم کی تجویز مسترد، پیپلز پارٹی کا مؤقف

کراچی(بولونیوز)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے واضح کیا ہے کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے یا سندھ کی تقسیم سے متعلق کسی بھی تجویز کو پارٹی کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو جونیئر کی جانب سے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے اور سندھ کو چار حصوں میں تقسیم کرنے سے متعلق باتوں پر پیپلز پارٹی کا مؤقف واضح ہے کہ ایسی کوئی بھی تجویز قابلِ قبول نہیں۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ کراچی سندھ کا حصہ ہے اور رہے گا، جبکہ صوبے کی وحدت کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی تجویز کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کی تقسیم یا انتظامی تبدیلیوں کے نام پر کسی بھی اقدام کو مسترد کرتی ہے اور اس حوالے سے پارٹی کا مؤقف دوٹوک اور واضح ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *