مریم نواز کی منظوری، گلی محلوں میں جانوروں کی آلائشیں پھینکنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ
پنجاب(بولونیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں صفائی اور ماحولیاتی بہتری کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے گلیوں اور محلوں میں جانوروں کی آلائشیں پھینکنے والوں پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
صوبائی حکومت کے مطابق یہ اقدام عیدالاضحیٰ سمیت عام دنوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور عوامی صحت کو محفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت آلائشیں کھلے مقامات، سڑکوں، نالوں یا گلی محلوں میں پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ وہ جرمانے کے نفاذ کو یقینی بنائیں، جبکہ شہریوں میں آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی تاکہ عوام صفائی کے اصولوں پر عمل کریں۔


