شاہراہ بھٹوپاکستان کی وہ عظیم سڑک ہے جہاں جہاز بھی لینڈ کرسکتا ہے،وزیراعلی سندھ
کراچی(بولونیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج کراچی سمیت ملک بھر کے عوام کے لیے خوشی کا دن ہے، اور شاہراہ بھٹو پاکستان کے عوام کے لیے ایک بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہراہ بھٹو دراصل شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا منصوبہ تھا جسے ان کی حکومت نے مکمل کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق یہ شاہراہ پاکستان کی وہ عظیم سڑک ہے جس پر حتیٰ کہ جہاز بھی لینڈ کر سکتا ہے۔
مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ شاہراہ بھٹو کراچی کی معاشی ترقی، جدید ٹرانسپورٹ اور شہری سہولتوں میں ایک نئی پہچان ہے۔ اس منصوبے سے شہریوں کا قیمتی وقت بچے گا، ایندھن کی بچت ہوگی اور ٹریفک کے دیرینہ مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔


