سندھ حکومت نے نارکوٹکس کنٹرول میں 707 آسامیوں پر بھرتی کا اشتہار جاری کر دیا
کراچی(بولونیوز)کراچی میں سندھ حکومت نے محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سندھ میں بھرتیوں کے لیے اشتہار جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول کانسٹیبل گریڈ 07 کی 685 جبکہ لیڈی نارکوٹکس کنٹرول کانسٹیبل گریڈ 07 کی 22 آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں، جبکہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔محکمہ کے مطابق بھرتی کا مقصد نارکوٹکس کنٹرول نظام کو مزید مؤثر بنانا اور صوبے میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کو تیز کرنا ہے۔


