ایران سے مذاکرات نیتن یاہو نہیں میرا معاملہ ہے، ٹرمپ

واشنگٹن(بولونیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ ایران سے مذاکرات نیتن یاہو نہیں اُن کا اپنا معاملہ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا ادارے ایکسیوس کو بتایا کہ انھوں نے اتوار کے روز نیتن یاہو سے فون پر بات کی، اور اسرائیلی وزیر اعظم سے ایران کے اُس جواب پر گفتگو کی، جو جنگ ختم کرنے کی امریکی تجویز کے رد عمل میں دیا گیا تھا، اس کے علاوہ بھی کئی امور زیرِ بحث آئے۔

انھوں نے کہا ’’یہ ایک بہت اچھی کال تھی۔ ہمارے تعلقات اچھے ہیں۔‘‘ تاہم نیتن یاہو کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایران سے متعلق مذاکرات ’’میرا معاملہ ہے، باقی سب کا نہیں۔‘‘ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ قریبی رابطوں کے باوجود تہران کے ساتھ سفارتی معاملات کی قیادت اب بھی واشنگٹن ہی کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *