چین ایران امریکا ممکنہ معاہدے کا ضامن بن سکتا ہے، ایرانی سفیر
تہران(بولونیوز)چین میں ایران کے سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کوئی بھی ممکنہ معاہدہ بڑی عالمی طاقتوں کی ضمانتوں کے بغیر پائیدار نہیں ہو سکتا۔ایرانی سفیر کے مطابق چین ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کا ضامن بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اور روس دو بڑی اور بااثر عالمی طاقتیں ہیں جو ایسے کسی معاہدے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
عبدالرضا رحمانی فضلی نے مزید کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان اگر کوئی ممکنہ معاہدہ طے پاتا ہے تو اس پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی غور و خوض ہونا چاہیے تاکہ عالمی سطح پر اس کی قانونی اور سیاسی حیثیت مضبوط بنائی جا سکے۔ایرانی سفیر کے بیان کو خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں اور عالمی طاقتوں کے کردار کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔


