ٹرمپ نے ایران کے جواب کو مسترد کردیا
واشنگٹن(بولونیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے دیے گئے جواب کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا مؤقف قابلِ قبول نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ابھی ابھی ایران کے نام نہاد ’’نمائندوں‘‘ کا جواب پڑھا ہے، جو انہیں بالکل پسند نہیں آیا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ جواب مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ۔واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ دنوں میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس پر عالمی سطح پر بھی تشویش پائی جا رہی ہے۔


