امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ چین کا اعلان
واشنگٹن(بولونیوز)ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کی شام بیجنگ پہنچیں گے، جہاں ان کے دورۂ چین کا باضابطہ آغاز ہوگا۔
بیجنگ آمد پر جمعرات کی شام صدر ٹرمپ کے اعزاز میں خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں چینی قیادت بھی شریک ہوگی۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران امریکا اور چین کے درمیان مشترکہ تجارتی اور سرمایہ کاری بورڈ کے قیام اور اس پر پیش رفت سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔
اس کے علاوہ دونوں ممالک ایرو اسپیس، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تفصیلی مشاورت کریں گے۔ حکام کے مطابق اس دورے سے دوطرفہ تعلقات اور معاشی شراکت داری کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔


