امریکا، ایران کشیدگی: خام تیل کی قیمتوں میں مزید 3 فیصد سے زائد اضافہ

واشنگٹن(بولونیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے،جس کی بڑی وجہ امریکاارایران کےدر میان بڑھتی ہوئی کشیدگی قراردی جارہی ہے۔ ماہرین کےمطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےایران کےساتھ جنگ ختم کرنے کی پیشکش مسترد کیے جانے کے بعد توانائی مارکیٹس میں بے چینی پھیل گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت2.69 فیصد اضافےکےبعد104.01 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 3.24 فیصد اضافے کے ساتھ 98.51 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی توانائی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے میں آئندہ دنوں میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *