سابق وزرائے دفاع کو بدعنوانی کے الزام میں سزائے موت، دو سال کی معطلی

چین(بولونیوز)چین کے دو سابق وزرائے دفاع کو مالی بدعنوانی کے سنگین الزامات ثابت ہونے پر دو سال کی معطلی کے ساتھ سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ سزا پانے والوں میں سابق وزیر دفاع وی فینگہے اور لی شانگفو شامل ہیں۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور چین کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متوقع بیجنگ دورے کی تیاریوں پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے باعث اس پیش رفت کو عالمی سطح پر خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔
چینی قوانین کے مطابق، معطل شدہ سزائے موت عموماً اس صورت میں عمر قید میں تبدیل کر دی جاتی ہے اگر سزا یافتہ شخص دو سالہ معطلی کے دوران کوئی نیا جرم نہ کرے۔ مزید یہ کہ اگر قیدی کا رویہ اچھا ہو تو سزا میں مزید کمی کی بھی گنجائش موجود ہوتی ہے۔
قانونی ماہرین کے مطابق اس اقدام کو چین کی جانب سے بدعنوانی کے خلاف سخت پالیسی اور اعلیٰ سطح پر احتساب کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کا مقصد ریاستی اداروں میں شفافیت اور نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *