ایران کے ساتھ امن معاہدہ ایک ہفتے میں طے پا سکتا ہے، تاخیر پر نئے حملوں کی دھمکی

واشنگٹن(بولونیوز)سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےدعویٰ کیاہےکہ ایران کےساتھ امن معاہدہ ایک ہفتےکےاندرطےپاسکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے جلد معاہدہ نہ کیا تو اس کے خلاف نئے حملے کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا خطے میں امن چاہتا ہے، تاہم ایران کو سنجیدہ فیصلے کرنا ہوں گے۔

ٹرمپ کےاس بیان کےبعد خطےمیں ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ عالمی برادری کی جانب سے صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اس قسم کے بیانات خطے کے امن و استحکام پر براہِ راست اثر ڈال سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *