مولانا محمد ادریس کے قتل پر سینیٹ میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور
اسلام آباد(بولونیوز)اسلام آباد میں سینیٹ کے اجلاس کے دوران مولانا محمد ادریس کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔سینیٹ میں سینیٹر عطا الرحمان نے مشترکہ مذمتی قرارداد پیش کی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ مولانا محمد ادریس جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی سرپرست اور ایک ممتاز مذہبی شخصیت تھے، اور ان کے قتل پر ایوان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ایوان میں اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔


