آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری کا امکان
اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان کےلیےبین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی جانب سے آج اہم پیش رفت کاامکان ظاہرکیاجا رہا ہے۔ذرائع کےمطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹوبورڈ اجلاس آج منعقد ہوگا، جس میں پاکستان کے لیے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت تیسرے اقتصادی جائزے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کے لیے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کی جانب سے عائد کی گئی تمام اہم شرائط پہلے ہی پوری کر چکا ہے، جس کے بعد قرض کی اگلی قسط کی منظوری کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔


