کراچی پولیس کی اعلیٰ اتھارٹی کےاحکامات،مختلف پولیس افسران معطل اورتبدیل

کراچی(بولونیوز)کراچی پولیس کی اعلیٰ اتھارٹی کی جانب سےجاری کردہ احکامات کے تحت مختلف پولیس افسران کو معطل اور تبدیل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کےمطابق ایچ ایم سعید آباد کے اے ایس آئی طارق عزیز، ایس آئی طالب حسین (لیگل برانچ KPO)، اے ایس آئی عزیز الرحمان (تھانہ ماڑی پور)،اے ایس آئی گل فراز(تھانہ شیر شاہ)،اے ایس آئی فیصل بٹ(SIU/CIA)،پی اے ایس آئی عامر سہیل (تھانہ جیکسن کے آئی او) اور پی سی محمد اکرم (15 پولیس کراچی) کو معطل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق معطل کیے گئے افسران کو کمپنی PHQ گارڈن ساؤتھ زون میں تبدیل کردیا گیا ہے۔محکمہ پولیس کی جانب سے ان کارروائیوں کو انتظامی اقدامات قرار دیا گیا ہے، جبکہ مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *