پاکستان میں ہوائی جہازوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز کی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ

اسلام آباد(بولونیوز) پاکستان میں فضائی سفر کے دوران مسافروں کے لیے انٹرنیٹ اور موبائل سروسز کی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے، ذرائع نے انکشاف کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا مقصد فضائی سفر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور مسافروں کو دورانِ پرواز بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

ابتدائی طور پر متعلقہ ریگولیٹری ادارے اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کن تکنیکی اور سکیورٹی شرائط کے تحت یہ سروسز جہازوں میں فراہم کی جا سکتی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی منظوری اور پالیسی فریم ورک کی تیاری کے بعد پاکستان میں فضائی کمپنیوں کو دورانِ پرواز انٹرنیٹ اور محدود موبائل سروسز کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *