ٹرین شیڈول متاثر، متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

لاہور(بولونیوز)لاہور میں ریلوے انتظامیہ کے دعووں کے باوجود ٹرینوں کا شیڈول معمول پر نہ آ سکا اور متعدد مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینوں میں شدید تاخیر دیکھی جا رہی ہے۔ کراچی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس 3 گھنٹے، جبکہ خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ تاخیر سے چل رہی ہے۔

اسی طرح ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 15 منٹ، فرید ایکسپریس 2 گھنٹے، کراچی ایکسپریس 1 گھنٹہ 45 منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ، شالیمار ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ اور گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ تاخیر کا شکار ہیں۔

مسافروں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے ریلوے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرین شیڈول کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے تاکہ سفری نظام معمول پر آ سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *