پاکستان میں ماہ ذیقعد کا چاند نظر آ گیا، یکم ذیقعد 19 اپریل کو ہوگی
لاہور(بولونیوز)مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے ماہِ ذیقعد کا چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی معتبر شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد متفقہ طور پر اعلان کیا گیا کہ یکم ذیقعد 1447 ہجری بروز اتوار 19 اپریل 2026 کو ہوگی۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ ملک کے بعض حصوں میں مطلع صاف جبکہ بعض علاقوں میں ابر آلود رہا، تاہم مختلف مقامات سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے کی تصدیق کی گئی۔
دوسری جانب سپارکو کے مطابق نیا چاند 17 اپریل کو شام 4 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوا تھا، جبکہ 18 اپریل کی شام چاند نظر آنے کے امکانات روشن تھے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد ملک بھر میں ماہ ذیقعد کا آغاز 19 اپریل سے ہو جائے گا۔


