قلات میں ایل پی جی کی قیمت 480 روپے فی کلو، مہنگائی میں ہوشربا اضافہ

قلات(بولونیوز)مہنگائی نے نئی شدت اختیار کر لی ہے، جہاں ایل پی جی کی قیمت 480 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جسے شہریوں نے شدید تشویشناک قرار دیا ہے۔

عوامی حلقوں کے مطابق علاقے میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا مؤثر نظام موجود نہیں، جس کے باعث اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گوشت، آٹا، چینی، چائے سمیت دیگر بنیادی اشیاء بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق قلات میں روزگار کے محدود مواقع کے باعث پہلے ہی معاشی دباؤ موجود ہے، جبکہ مہنگائی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

شہریوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر قیمتوں کو سرکاری نرخوں پر لایا جائے اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

عوام نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ مؤثر نگرانی کا نظام نافذ کیا جائے تاکہ مہنگائی کے اس بڑھتے ہوئے دباؤ سے عام شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *