وزیراعظم شہباز شریف کا اعلیٰ سطح اجلاس طلب،مذاکرات کے بعد کی صورتحال پر غور

اسلام آباد(بولونیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں وفاقی کابینہ کے سینئر اراکین اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ خطے میں مجموعی امن و امان کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں جنگ بندی پر عملدرآمد اور اس کی ممکنہ توسیع کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی حل کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، اور اجلاس میں آئندہ کی حکمتِ عملی پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *