عالمی بینک کی پاکستان میں مزید مہنگائی اور سست معاشی ترقی کی پیشگوئی
اسلام آباد(بولونیوز)عالمی بینک نے پاکستان سے متعلق اپنی تازہ اکنامک اپڈیٹ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں آئندہ مالی سال کے دوران مہنگائی میں اضافے اور معاشی ترقی کی رفتار میں مزید کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، جو اس سے قبل لگائے گئے 3.4 فیصد کے تخمینے سے کم ہے۔ عالمی بینک نے یہ بھی کہا ہے کہ مالی سال 2025 میں معاشی ترقی کی شرح 3.1 فیصد رہی تھی۔
افراط زر کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025 میں اوسط مہنگائی کی شرح تقریباً 4.5 فیصد رہی، جبکہ آئندہ عرصے میں مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
عالمی بینک کے مطابق پاکستان کو معاشی استحکام اور ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے مزید اصلاحاتی اقدامات کی ضرورت ہے۔


