عالمی سطح پر ٹرینڈ، جنگ بندی کے بعد پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے

اسلام آباد(بولونیوز)مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کے بعد پاکستان کے سفارتی کردار کے اعتراف میں سوشل میڈیا پر “Thank You Pakistan” کا ہیش ٹیگ عالمی سطح پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

جنگ بندی میں کامیابی کے بعد عالمی رائے عامہ میں پاکستان کے حوالے سے مثبت رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے، اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین پاکستان کو امن کے فروغ میں کردار ادا کرنے پر خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی ادارے Ipsos کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے ثالثی کردار کے باعث عالمی سطح پر تقریباً 70 فیصد رائے پاکستان کے حق میں مثبت ہوئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی میں سہولت کاری کے باعث ایک اہم امن پسند ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

عالمی مبصرین کے مطابق پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی نے اس کی سفارتی ساکھ کو بہتر بنایا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی پاکستان کے کردار کو بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔پاکستان کے اندر بھی عوام نے اس پیش رفت کو مثبت قرار دیتے ہوئے قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *