محمود اچکزئی کا بیان، جنگ بندی کی کامیابی پر حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں

لاہور(بولونیوز)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود اچکزئی نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “کوئی پاگل ہی ہو گا جو اس کامیابی پر خوش نہ ہو، حکومت کے ساتھ ہیں، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد”۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اور حکومت کے درمیان اختلافات بہت زیادہ ہیں، لیکن اس نازک صورتحال میں ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ محمود اچکزئی نے مزید کہا کہ ہم خیر اور تقویٰ کے جذبے کے تحت حکومت کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *