اسلام آباد پولیس کے لیے 80 جدید الیکٹرک گاڑیاں پہنچ گئیں

اسلام آباد(بولونیوز) وفاقی دارالحکومت کی پولیس کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے 80 نئی الیکٹرک گاڑیاں اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ گاڑیاں جلد ہی اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دی جائیں گی تاکہ گشت، ہنگامی رسپانس اور عوامی خدمت کے نظام کو مزید مؤثر اور ماحول دوست بنایا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جدید الیکٹرک گاڑیوں کی شمولیت سے پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، جبکہ ایندھن کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *