شہر قائد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، محکمہ صحت نے احتیاطی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی
کراچی(بولونیوز) شہر قائد میں حالیہ دنوں ڈینگی کے مشتبہ اور تصدیق شدہ کیسز میں اضافے کے بعد محکمہ صحت نے اسپتالوں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ حکام کے مطابق مختلف علاقوں میں مچھر مار اسپرے، صفائی مہم اور لاروا کے خاتمے کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ گھروں اور دفاتر میں پانی جمع نہ ہونے دیں، مکمل آستین والے کپڑے پہنیں اور بخار یا جسم درد کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔


